ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین کا ارونا چل پردیش پر پھر دعویٰ،علاقوں کے نئے ناموں کا اعلان

بیجنگ، 15مئی (پی پی آئی) چینی حکومت نے بھارت کے شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش، جسے چین “زنگنان” کا حصہ قرار دیتا ہے، میں متعدد مقامات کے نام تبدیل کرتے ہوئے ان کے چینی ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین کا خودمختار اور داخلی معاملہ ہے، کیونکہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی طور پر چین کا حصہ ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان علاقوں کو چینی زبان میں نئے نام دینا چین کے حقِ خودمختاری کا اظہار ہے اور یہ فیصلہ کسی بیرونی دباؤ کے تحت نہیں کیا گیا۔ چینی حکام کے مطابق یہ اقدام قومی سالمیت اور علاقائی شناخت کے تحفظ کے لیے ضروری تھا۔دوسری جانب، بھارت نے چین کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اروناچل پردیش کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ چین کی یہ کوششیں زمینی حقائق کو نہیں بدل سکتیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بھارت کے لیے سفارتی طور پر ایک دھچکا ہے بلکہ یہ جنوبی ایشیا میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ سخت ردعمل کے بعد چین کی طرف سے یہ اقدام بھارتی حکومت کے لیے باعث تشویش ہے۔