ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کے لیے اہم معاہدہ

کراچی، 15مئی (پی پی آئی) حکومت سندھ نے بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ بلدیات، محکمہ صحت، اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان سہ فریقی معاہدہ طے کرلیا ہے۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد صوبے بھر میں بچوں کی پیدائش کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کے تحت صوبے کے تمام سرکاری صحت مراکز میں سِول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) نصب کیا جائے گا، جس سے نوزائیدہ بچوں کی بروقت اور درست اطلاع صحت مراکز سے نادرا کے نظام میں منتقل ہو سکے گی۔یہ اقدام بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن میں تاخیر کو ختم کرنے اور کوریج میں اضافہ کرنے کے لیے کیاگیا ہے۔ معاہدے پر دستخط سیکرٹری بلدیات سندھ ڈاکٹر وسیم شمشاد علی، سیکرٹری صحت ریحان اقبال بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا، سندھ ریجن احتشام شاہد نے کیے۔تقریب میں وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی موجود تھیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سعید غنی نے اس اقدام کو محکمہ جاتی تعاون اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے کلیدی قرار دیا۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ یہ شراکت داری یقینی بنائے گی کہ ہر بچہ پیدائش کے وقت ہی قانونی شناخت حاصل کرے، جبکہ وزیر بلدیات نے کہا کہ اس سے پالیسی سازی کے لیے درست ڈیٹا کی فراہمی بھی ممکن ہوگی۔