نواز شریف کے دور میں کشمیر کو سڑکوں، ترقیاتی منصوبوں اور بااختیار نظام ملا:سینئر وزیر پنجاب

پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے فیلکس پلاسنشیا کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی

سمندری شعبے کی اصلاحات اور بندرگاہ کی کارکردگی: کراچی بندرگاہ کی عملی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام’ کے چیئرمین کی یو این ویمن کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اسلام آباد، 16 مئی (پی پی آئی) وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے بھارتی گولہ باری کے متاثرین کے گھروں کا دورہ کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید بچوں کے نام اسکولوں سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعظم نے فتح پور تھکیالہ کے بعد تھلہ لاٹ اور وادی بناہ کھوئی رٹہ میں بھارتی گولہ باری کے شہدا کے گھروں میں حاضری دی۔ ان کے ہمراہ سنئر وزیر وقار احمد نور، وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی، اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے تھلہ لاٹ میں شہید احتشام ارشد اور کنیز فاطمہ کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے والد سے ملاقات میں کہا کہ احتشام ارشد کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور مڈل سکول جٹھیری تھلہ لاٹ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے دیگر متاثرہ دیہاتوں میں بھی متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے زخمی حنا شہزاد کے لئے امدادی چیک بھی ان کے والد کو پیش کیا۔وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہری دفاع کے اداروں کی کارکردگی بڑھائی جائے گی اور پاک مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور ہم مودی کو دوبارہ شکست دیں گے۔