ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اوکاڑہ میں بین الاضلاعی گینگ کے2 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اوکاڑہ، 17-مئی(پی پی آئی)دو پولیس مقابلوں کے دوران بین الاضلاعی گینگ کے دو خطرناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں ایک ڈاکو، امین عرف بھنڈی، جس نے کانسٹیبل محمد مرید کو زخمی کیا تھا، مقابلے میں ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی محمد یار پہلے ہی مارا جا چکا تھا۔امین اور اس کے ساتھی شہری محمد علی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم حافظ اطہر رشید نے پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے کا محاصرہ کیا، جہاں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ امین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا۔دوسری کارروائی میں گاؤں 33 فور ایل پل کے قریب تین ڈاکو شہری ناصر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔ ان میں بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ ذوالقرنین عرف زنو بھی شامل تھا، جو مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ذوالقرنین لاہور، گوجرانوالہ، وہاڑی، ساہیوال اور اوکاڑہ کے مختلف تھانوں کے 22 سنگین مقدمات میں ملوث تھا اور مطلوب اشتہاری تھا۔ پولیس نے دونوں واقعات میں چھینی گئی موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی ہیں۔پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔