میرپورخاص، 17مئی(پی پی آئی) ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے احکامات پر پولیس نے جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کاروائیوں کے دوران 1000 سے زائد پیکٹ سفینہ گٹکا، دیسی شراب، ہیروئن اور آئس برآمد کی ہے جبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے اقبال جٹ کی سربراہی میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن اور اے ایس آئی رحمت اللہ پنھور نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دو بین الاضلاعی منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ افراد محرم کھوسو اور پرویز علی کھوسو جیکب آباد سے کلٹس کار میں منشیات لے کر آرہے تھے۔ پولیس نے کاروائی کے دوران 1000 پیکٹ سفینہ گٹکا برآمد کیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر غازی خان راجڑ نے دیسی شراب کی بھٹی پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد سلیم اور محمد اویس کو گرفتار کیا اور 610 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ اسی طرح، انسپکٹر غازی خان نے ایک اور کارروائی میں ملزم احسان علی سے ہیروئن اور آئس برآمد کی۔پولیس اسٹیشن دلبر خان مہر کے انسپکٹر عبد المجید گرگیج نے کھپرو سے آنے والی کرولا کار سے پانچ پیکٹ رائل کنگ گٹکا، ایک پیکٹ کتھا، اور چھالیہ برآمد کرکے ملزم آویس گجو کو گرفتار کیا۔ مزید برآں، ایس ایچ او کوٹ غلام محمد انسپکٹر فرمان اگیم نے منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے مضر صحت گٹکے برآمد کیے گئے۔اسی طرح، ایس ایچ او محمودآباد پولیس اسٹیشن انسپکٹر رحیم گوپانگ نے ملزم جان محمد کو گرفتار کرکے 150 مضر صحت مین پڑیاں برآمد کی۔ ایس ایچ او پھلاڈیوں پولیس اسٹیشن انسپکٹر حبیب اللہ مری نے دیسی شراب فروش عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا اور 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ پولیس کی ان کاروائیوں کو عوامی حلقوں میں سراہا جارہا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مزید ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
Next Post
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Sat May 17 , 2025
کراچی، 17مئی (پی پی آئی) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 2,400 روپے اضافے کے ساتھ 338,500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے […]