کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپور مائینر شاخ کے آباد گاروں کا نہری پانی کی چوری کے خلاف مظاہرہ

میرپورخاص، 17مئی (پی پی آئی) میرپور مائینر شاخ کے آباد گاروں نے پانی چوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے با اثر افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جن پر شاخ سے پانی چوری کا الزام ہے۔شاخ کے زمینداروں نے آموں کے تباہ شدہ باغ میں احتجاج کیا۔ عثمان مکرانی، اللہ بخش مکرانی، غلام علی دل، محمد خان مکرانی، قربان سموں، علی ڈنو مری سمیت سینکڑوں کاشتکاروں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ پانی کی کمی سے ان کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔علی محمد مکرانی نے کہا کہ غیر قانونی پائپس کے ذریعے پانی چوری ہو رہا ہے۔ زمینداروں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ان کے واٹر کورسز میں ریت اڑ رہی ہے۔ پانی کی کمی سے کروڑوں روپے کے آموں کے باغات متاثر ہوئے ہیں۔زمینداروں نے کہا کہ جون میں منعقد ہونے والے مینگو فیسٹیول کے لیے آم کہاں سے لائے جائیں گے۔ انہوں نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ اس شاخ پر پانی کی وارابندیاں ختم کرنے کا حکم جاری ہوا تھا۔زمینداروں نے ایم این اے پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی سے مطالبہ کیا کہ شاخ پر تعینات بابر چانڈیو اور دیگر عملے کو برطرف کیا جائے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے با اثر پانی چوروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔