شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان کی ترقی اور امن و امان سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان اور صدر مملکت کی اہم ملاقات

کوئٹہ، 17مئی (پی پی آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتِ حال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ سے جاری اعلامیے کے مطابق میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بلوچستان میں گورننس، سروس ڈیلیوری اور امن و امان کی بہتری کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت موثر حکومتی پالیسیوں کے ذریعے عوامی فلاح کے لیے کوشاں ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے مشکلات میں کمی لانے کی کوشش جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں متعارف کی گئی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی اور استحکام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت بلوچستان تمام شعبوں میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے متحرک ہے، جن میں تعلیم، صحت، مواصلات اور بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی قیادت میں بلوچستان ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ صوبے کے طور پر ابھرے گا۔