ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نسرین جلیل کا وزیراعظم کو خط: بجٹ میں تنخواہ دار اور متوسط طبقے پر ٹیکسوں میں کمی کی سفارش

کراچی، 17مئی (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینئر رہنماء اور حق پرست سینیٹر نسرین جلیل نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار اور متوسط طبقے پر ٹیکسوں میں کمی اور معاشی نمو کے فوائد نچلی سطح تک پہنچانے کے لیے سفارشات پر مبنی خط لکھا ہے۔نسرین جلیل نے اپنے خط میں وزیراعظم سے درخواست کی کہ حقیقی معاشی ترقی صرف اس صورت میں ممکن ہے جب اس کے فوائد غریب اور متوسط طبقے تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ایک جدید معاشی اصلاحات پر مبنی نظام کی ضرورت ہے جو ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ سینیٹر نسرین جلیل نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں گزشتہ سات دہائیوں سے دو فیصد مراعات یافتہ طبقہ ہی قومی وسائل سے فائدہ اٹھا رہا ہے، جس کے باعث امیر طبقہ مزید امیر بن چکا ہے جبکہ سفید پوش افراد بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں اور ایک بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے جاچکی ہے۔نسرین جلیل نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ آئندہ بجٹ کو عوامی امنگوں کا ترجمان بنایا جائے تاکہ 98 فیصد عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ان اقدامات کا فوری طور پر نفاذ ضروری ہے۔خط میں نسرین جلیل نے معاشی اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات کی بدولت ملک میں ترقی کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچیں گے اور معاشی انصاف کو فروغ ملے گا۔