کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک افواج نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا، بھارتی غرور خاک میں ملایا: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اسلام آباد،18مئی (پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاک افواج نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے اور ائیر بیسز کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔صدر چوہدری نے  مزید کہا  کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، جو جنوبی ایشیاکے امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اس کا حل نکالنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سہ فریقی ہونے چاہئیں تاکہ کشمیری عوام کو شامل کر کے مسئلے کا پائیدار حل نکالا جاسکے۔ صدر چوہدری نے اوورسیز کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارتی جارحیت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں اور بھارتی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں کو دنیا کے سامنے لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ اوورسیز کشمیریوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کی ان کارروائیوں کا موثر جواب دیں اور دنیا کو آگاہ کریں۔