کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دربیلو میں نہر سے لاش برآمد اور لڑکوں کے مبینہ اغوا پر احتجاج

نوشہرو فیروز،18مئی (پی پی آئی) دربیلو میں ایک نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ مورو میں لڑکوں کے مبینہ اغوا اور تشدد پر ورثانے احتجاج کیا۔دربیلو پولیس کے مطابق، دربیلو سے گزرنے والی چھنڈن نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔دوسری جانب، مورو کے سندھ کالونی میں 14 سالہ عابد علی اور 13 سالہ مومن علی کے مبینہ اغوا اور تشدد کے خلاف ورثا نے احتجاج کیا۔ ورثاء   کا کہنا تھا کہ عابد علی اور مومن علی کو زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، اور مزاحمت کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اہل محلہ کے پہنچنے پر ملزم فرار ہو گئے۔ورثا نے الزام لگایا کہ پولیس ان سے تعاون نہیں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔