کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی شاہراہ پر کنڈیارو میں ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوارجاں بحق

نوشہرو فیروز،18مئی (پی پی آئی)  قومی شاہراہ پر کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں پیش انے والے حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبد الصمد پنہور کے نام سے کی ہے۔ عبد الصمد کا تعلق گاؤں لاڑک اسٹاپ (دربیلو) سے تھا۔حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثا  کے حوالے کردی ہے۔پولیس حادثے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔