معرکہ حق ‘آپریشن بنیان مرصوص’ کی تاریخی کامیابی پرمظفر آبادآزادکشمیر میں اظہار تشکر ریلی

مظفر آباد،18مئی (پی پی آئی)آزادکشمیر بھر میں معرکہ حق ‘آپریشن بنیان مرصوص’ کی تاریخی کامیابی کے بعد اظہار تشکر کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان پاورٹی ایویلوایشن فنڈ اور برڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مظفرآباد میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شرکانے پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچم اٹھا کر ریلی میں حصہ لیا جبکہ بینرز پر پاکستانی افواج کا شکریہ ادا کرنے کے نعرے درج تھے۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی میں میئر بلدیہ سید سکندر گیلانی، ماہر تعلیم طارق شفیع، کونسلرز راشد زرگر، خرم نقوی، کرامت گیلانی، برڈ فاؤنڈیشن کی طاہرہ کاظمی سمیت سکاوٹس، سیاسی اور سماجی رہنماوں، طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ میئر بلدیہ سید سکندر گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان کی کمزوری سمجھنے والوں کو عملی جواب مل گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب پوری دنیا نے دیکھا ہے اور اس سے مظلوم مسلم امہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ماہر تعلیم طارق شفیع نے وائس چیف ائیر مارشل کے عہدے پر پہنچنے والے اپنے شاگرد کی جانب سے دی گئی کیپ ا سکاوٹس کی سربراہی کرنے والے بچے کو تحفے میں دی۔ راشد زرگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان جب اپنی بھرپور طاقت سے جواب دیتے ہیں تو اللہ کی نصرت ان کے ساتھ ہوتی ہے۔ خرم نقوی نے کہا کہ عوام کا جوش و ولولہ اظہار تشکر ریلیوں میں نمایاں ہے اور عوام افواج پاکستان کے ساتھ متحد ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کیچ، بلوچستان میں 'ترقی اور سلامتی - مشترکہ ذمہ داری' کے عنوان سے سیمینارمنعقد

Sun May 18 , 2025
کیچ، بلوچستان،18مئی (پی پی آئی)کیچ، بلوچستان میں ‘ترقی اور سلامتی – ایک مشترکہ ذمہ داری’ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریاست اور معاشرے کی قانون کی حکمرانی کے قیام اور دہشت گردی و جرم کے خاتمے میں مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا گیا۔ اس تقریب میں تقریباً 200 افراد نے شرکت کی، جن […]