آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی پرمیرپور خاص میں عظیم الشان ریلی: پاک افواج کوخراج تحسین

میرپور خاص، 18 مئی (پی پی آئی) کامیاب آپریشن “بنیان المرصوص” پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اے کے اظہر کاشف فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز اے کے فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ احمد سعید قائم خانی ایڈوکیٹ کی دعا سے ہوا۔ریلی کے منتظمین میں ایڈووکیٹ شاہد عباسی، محمد علی پنہور سمیت کئی نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ ریلی  اسٹیشن چوک سے شروع ہو کر  میرپورخاص پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں میرپورخاص کے صحافی، میڈیا ہاؤسز، اور مختلف اخبارات و نیوز چینلز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اقلیتی برادری، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن، انسانی حقوق کی تنظیمیں، اور کاروباری برادری نے بھی شرکت کی۔ریلی کے دوران مختلف مقررین نے خطاب کیا۔ پاک رینجرز کی گاڑیوں کو دیکھ کر شرکانے نعرے بلند کیے۔ فاؤنڈیشن کے صدر اظہر عباسی نے رینجرز کے جوانوں کو خوشیوں میں شریک ہونے کی دعوت دی اور جوانوں کو پھول پہنائے۔ریلی میں میرپور خاص کے معززین، میئر عبدالروف غوری، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ پریس کلب پر صدر نذیر پنھور نے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اے کے فاؤنڈیشن کی جانب سے طویل ترین پاکستانی پرچم کی رونمائی کی گئی۔آخر میں معیز احمد پاکستانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ریلی کے اختتام پر دستگیری ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ملک محمود حسین صابری نے اختتامی دعا کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمر شریف پارک، کلفٹن پر ایک بار پھر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے:جماعت اسلامی کراچی

Sun May 18 , 2025
کراچی، 18 مئی (پی پی آئی)جماعت اسلامی کراچی کے امیرمنعم ظفر خان نے عمر شریف پارک، کلفٹن کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارک پر قبضے کی کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پارک برسوں پہلے یہاں کے رہائشیوں نے بچایا تھا، اور اب ایک بار پھر اس پر قبضے کی کوشش […]