کراچی، 18 مئی (پی پی آئی)سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امور نوجوانان نے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں “تعلیم بالغان” کے عنوان سے ایک تھیٹر پلے کا انعقاد کیا۔ یہ پلے، جسے فرحان عالم صدیقی نے ہدایت کاری کی، نوجوان اداکاروں نے خواجہ معین الدین کے 1956 میں لکھے گئے کلاسیکل کرداروں کو زندہ کر دیا۔نوجوان فنکاروں کی عمدہ کارکردگی پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی۔ تقریب میں محکمہ کھیل سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر معیز حسین اور ڈی ایس او اسماعیل شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق اور ایڈمنسٹریٹر سندھ یوتھ کلب سید حبیب اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری عبدالعلیم لاشاری کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ اس تھیٹر کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ یوتھ کلب کی ممبر شپ جاری ہے اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ یہاں کی ممبر شپ حاصل کریں تاکہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے مستفید ہو سکیں۔”تعلیم بالغان” تھیٹر پلے دیکھنے کے لیے آئے ہوئے معززین نے سندھ حکومت کے اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے اداکاری کے شعبے کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔یہ تھیٹر نوجوان نسل کو اپنی ادبی اور ثقافتی میراث سے جوڑنے کی ایک اہم کوشش تھی۔ نوجوان فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
Next Post
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کی کرپشن کے خلاف جنگ کی اپیل
Sun May 18 , 2025
کراچی، 18 مئی (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد کرپشن کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کرپشن کو ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر سال کھربوں روپے کی بربادی کا سبب بنتی ہے۔شکور نے کہا کہ کرپشن […]