ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں پر وزیراعلیٰ سندھ کا فورسز کو خراجِ تحسین

کراچی،20مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشتگردوں کی ہلاکت اور ملک میں امن کے قیام کے لئے فورسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی یقینی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کے دوران تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شرپسند عناصر کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور فورسز کے حوصلے بلند ہیں۔مراد علی شاہ نے خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر بھی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 دہشتگردوں کے خاتمے کو بڑی کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی عناصر دہشتگردی کے پیچھے ہیں لیکن فورسز ان کے ارادوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید سپاہی فرہاد علی اور لانس نائیک صابر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداکی قربانیاں قوم کے لئے باعث فخر ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔وزیراعلیٰ نے شہداء   کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔