دریائے سندھ پر کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج، صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کا بنگلہ،آئل ٹینکر نذرآتش

نوشہروفیروز، 20 مئی (پی پی آئی)  دریائے سندھ پر کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف کالعدم قوم پرست جماعت کی جانب سے مورو قومی شاہراہ پر احتجاج کے دوران صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کے بنگلے کو آگ لگا دی گئی۔ مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے دوران متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے۔احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چار افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر مورو اسپتال منتقل کیا گیا۔ کچھ دیر کے لئے قومی شاہراہ کھولنے کے بعد دوبارہ مشتعل افراد کی بڑی تعداد شاہراہ پر پہنچ گئی اور دوبارہ سڑک بلاک کر دی۔مظاہرین نے پولیس اور ٹرالرز پر پتھراؤ کیا جس سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ٹرالرز کے ڈرائیوروں پر لاٹھیوں سے تشدد کیا گیا اور انہیں گاڑیوں سے اتار دیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے ایک پیٹرول ٹینکر کو بھی آگ لگا دی جس سے بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے دیگر علاقوں سے پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی ہے۔ مظاہرین کے شدید ردعمل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کر دیا ہے اور امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایس ایس پی ٹریفک کا پولیس کانسٹیبل کی رشوت لینے کی وائرل ویڈیو کا نوٹس

Tue May 20 , 2025
کراچی، 20 مئی (پی پی آئی) ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سٹی نے میٹھادر ٹریفک سیکشن کی حدود میں موٹرسائیکل سوار سے رشوت لینے کی وڈیو وائرل ہونے پر پولیس کانسٹیبل محمد اورنگزیب کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے معطل کر کے ایس ایس پی ٹریفک سٹی آفس رپورٹ کرنے […]