پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کے شکریے میں اعزاز قوم کے نام کیا

اسلام آباد، 20 مئی (پی پی آئی)  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس عظیم اعزاز کو پوری قوم، افواجِ پاکستان، اور خاص کر سول اور ملٹری شہداء  اور غازیوں کے نام وقف کردیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم، اور کابینہ کے اعتماد کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے، جس کو نبھانے کے لیے وہ خود کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔