خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تین الگ الگ پولیس مقابلوں میں 1ڈاکو ہلاک،3گرفتار

کراچی، 21 مئی (پی پی آئی)شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس سے تین الگ الگ مقابلوں کے دوران ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ تین زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک نامعلوم ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایک اور واقعہ عزیز آباد کی محمدی کالونی میں پیش آیا، جہاں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ڈاکو محمد عمران ولد سخا محمد کو گرفتار کیا۔ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ کارروائی کے دوران ایک پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ گرفتار زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب درخشاں تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ممتاز حسین ولد اللہ دتہ اور ندیم ولد منظور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو پستول، متعدد گولیاں، چار مسروقہ موبائل فونز، دو اسکول بیگ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔