لاہور مودی کی پالیسیوں سے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں، صدر آزاد کشمیر

راولاکوٹ، 21 مئی (پی پی آئی)  صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں کو جنوبی ایشیاء   کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر حملہ کیا، جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔صدر آزاد کشمیر نے راولاکوٹ میں جامعہ پونچھ کے چھوٹا گلہ کیمپس کی سنگ بنیاد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کی جنگی جارحیت کو ناکام بنایا اور قوم پاک افواج کی اس کامیابی پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی آزادی کی جدوجہد میں آزاد کشمیر مکمل حمایت فراہم کرے گا۔تقریب میں موجود وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے چھوٹا گلہ کیمپس کے پروجیکٹ کی تفصیلات فراہم کیں۔ یہ منصوبہ 3.5 ارب روپے کی لاگت سے اگست 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس سے تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں میں ترقی متوقع ہے۔صدر آزاد کشمیر نے حکومت کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری پر بھی روشنی ڈالی۔ آزاد کشمیر میں چھ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز موجود ہیں، جہاں ہزاروں طلبہ معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔تقریب میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ صدر آزاد کشمیر نے کویت فنڈ فار عرب اکنامک ڈویلپمنٹ اور چھوٹا گلہ کمیونٹی کا شکریہ بھی ادا کیا، جن کے تعاون سے یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن: 24 گھنٹوں میں 19 گرفتاریاں

Wed May 21 , 2025
اسلام آباد، 21 مئی (پی پی آئی)مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے ایک فیصلہ کْن اقدام کے تحت، اسلام آباد پولیس کی کئی تھانوں کی ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 افراد کو گرفتار کیا، جیسا کہ ایک حالیہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں منشیات […]