ارجنٹائن ڈاکار ریلی: دوسرے مرحلہ پیٹر ہانسل اور سنڈرلینڈ کے نام رہا

بیونس آئرس: ارجنٹائن ڈاکار ریلی کے کار ایونٹ میں دفاعی چیمپئن پیٹر ہانسل اور بائیک میں برطانیہ کے سنڈرلینڈ نے دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ارجنٹائن کے صحراوں میں جاری ڈاکار ریلی میں ڈرائیورز اور بائیک رائیڈرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کار ریس میں دفاعی چیمپئن جرمنی کے پیٹر ہانسل نے شاندار ڈرائیونگ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ وہ مقررہ فاصلہ تین گھنٹے تریپن منٹ اور پانچ سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ سپین کے کارلوس کی دوسری اور جنوبی افریقہ کے جینئل ڈویلیئرز کی تیسری پوزیشن رہی۔ موٹر بائیک رائیڈرز نے بھی کچے راستوں پر خوب مہارت دکھاتے ہوئے بہترین رائیڈنگ پیش کی۔ کئی رائیڈر کو دشوار گزار رستے میں پتھروں کے باعث اپنا سفر روکنا پڑا۔ برطانیہ کے سنڈرلینڈ نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنا سفر تیز ترین مدت میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چلی کے فرانسسکو لوپز دوسرے اور سپینش رائیڈرجون بریڈاتیسرے نمبر پر رہے۔

Latest from Blog