پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

کراچی کورنگی کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 2افراد دوران علاج دم توڑ گئے ،، دیگر کی حالت تشویشناک

اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی کے پلاسٹک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس مقابلے میں گرفتار دو ملزمان قتل کے ملزم نکلے

کراچی، 22 مئی (پی پی آئی)گلشنِ اقبال بلاک 6 میں 14 مئی کو بینک اسلامی کے سامنے دورانِ ڈکیتی 24 سالہ کامران عباس کے قتل میں ملوث دو ملزمان نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے جمعرات کی علی الصبح پولیس مقابلے کے دوران سجاد عرف سجاول اور نادر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے کی گئی۔ ملزمان نے دورانِ ڈکیتی کامران عباس کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ کامران عباس کے قتل کا مقدمہ 302/2025 بجرم دفعہ 302/397/34 گلشنِ اقبال تھانے میں درج ہے۔پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد شدہ موٹر سائیکل گلستانِ جوہر میں چھینی گئی تھی۔ موٹر سائیکل چھیننے کا مقدمہ گلستانِ جوہر تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 28/2025 بجرم دفعہ 397/34 تعزیراتِ پاکستان درج ہے۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو دورانِ ڈکیتی قتل کے مقدمے میں باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے دیگر ساتھی موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔