ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کمشنر کراچی کا اہم اجلاس، تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی

کراچی، 22 مئی (پی پی آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت جمعرات کو ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے اور مختلف مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز، سندھ فوڈ اتھارٹی کے ایم ڈی آصف جان صدیقی، بیورو آف سپلائی مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران، کمشنر کراچی نے بیورو سپلائی محکمے کو قیمتوں کی فہرست صحیح تعداد میں فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور اس مسئلے کے فوری حل کی ہدایت دی۔ انہوں نے شوگر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے لیے ڈی سی ساوتھ کو ہدایت کی اور چکن، بیف اور مٹن کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔کمشنر نے فوڈ اتھارٹی کو دودھ، چائے اور کھانے کے تیل میں ملاوٹ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈی سی سینٹرل کی درخواست پر سرکاری ڈسپنسریوں میں عملے کی فراہمی کا وعدہ بھی کیا۔ مزید برآں، سرکاری جرمانوں کی ریکوری پر بعض افسران کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن میں تیزی آگئی ہے اور ڈپٹی کمشنرز خود فیلڈ میں جا کر نگرانی کر رہے ہیں۔ عوام نے منگھو پیر روڈ پر ماربل مافیا سے قبضے ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔اورنگی ٹاؤن کے عوام نے قطر اسپتال کی مشکلات کے حل پر کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی آج (جمعہ) کو شاہراہ بھٹو ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کریں گے۔