خاتون اول آصفہ بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا ورلڈ بینک کے ساتھ دورہ

اسلام آباد، 23 مئی (پی پی آئی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد کے ساتھ نظر محمد لغاری گوٹھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متاثرین سیلاب کے لیے تعمیر شدہ مکانات کا معائنہ کیا گیا اور خواتین میں مکانات کی ملکیت کی اسناد تقسیم کی گئیں۔ورلڈ بینک کے وفد میں مینیجنگ ڈائریکٹر اینا بیجئرڈ اور کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہسین شامل تھے۔ ایم ڈی ورلڈ بینک نے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور دستکاری کا کام بھی دکھایا گیا۔وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نظر محمد لغاری گوٹھ میں سیلاب سے تباہ 32 مکانات کی تعمیر نو کی گئی ہے۔ آصفہ بھٹو نے اس منصوبے کو پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام قرار دیا جو خواتین کو مالکانہ حقوق دیتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سنہ 2022ء کے سیلاب میں سندھ میں 21 لاکھ مکانات تباہ ہوئے تھے۔ ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی ابتدائی امداد سے ان کی بروقت تعمیر ممکن ہوئی۔ مزید 450 ملین ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے سات لاکھ 78 ہزار مکانات کی تعمیر ممکن ہوئی۔ مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ 450 ملین ڈالر میں سے 54.92 ملین ڈالر پانی، صفائی اور صحت عامہ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ واش منصوبے سے ایک ہزار دیہات کے 66,691 گھرانے مستفید ہوں گے۔ایم ڈی ورلڈ بینک نے حکومت سندھ کی قیادت اور وژن کو سراہا اور حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

Fri May 23 , 2025
اسلام آباد، 23 مئی (پی پی آئی) پاکستان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز سعودی عرب کے وزیر خارجہ، شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو کی۔ بات چیت کا محور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط […]