پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مبینہ پولیس مقابلہ میں دوسرا زخمی ڈاکو دم توڑ گیا

پڈعیدنِ23,مئی (پی پی آئی)  مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے دوسرے ڈاکو شفیق عرف شفو راجپر نے نواب شاہ اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ پڈعیدن پولیس تھانہ کی حدود میں ہونے والے اس مقابلے میں پولیس کے مطابق ڈاکو شفیق کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثائکے حوالے کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ گذشتہ روز ٹیل شاخ کے قریب پیش آیا تھا۔ جہاں مبینہ طور پر ڈاکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں ڈاکو گلزار راجپر ولد مٹھل راجپر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ شفیق عرف شفو راجپر زخمی ہوا تھا۔پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔