پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسکول جاتے ہوئے تین بچے باپ سمیت ٹرالر تلے کچلے گئے

اوکاڑہ، 24 مئی (پی پی آئی)بچوں کو اسکول چھوڑنے جانے والا باپ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر تین بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز صبح ساڑھے سات بجے پیش آنے والے اندوہناک حادثے میں 43 سالہ محمد ندیم اپنے تین کمسن بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔ متوفی محمد ندیم اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر ان کی موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد ندیم کے ساتھ اس کا 10 سالہ بیٹا آریان، 8 سالہ بیٹا آیان اور 6 سالہ بیٹی آئزہ فاطمہ شامل ہیں۔یہ دردناک واقعہ جی ٹی روڈ پر نجی کالج کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گاؤں 24/2R سے بچوں کو تعلیمی ادارے چھوڑنے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔