پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے عوام بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا شکارہیں: کاشف سعید شیخ

کراچی، 24 مئی (پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے وفاقی حکومت کے نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی، گیس، اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے منصوبے کو عوام پر بوجھ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ریونیو دینے اور گیس و بجلی پیدا کرنے کے باوجود سندھ کے عوام بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ میں چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور عوام غربت و افلاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی پر ڈاکے اور زمینوں پر قبضے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، جسے وہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔کاشف سعید شیخ نے استیبلشمنٹ کو سندھ کے ساتھ ناانصافیوں اور مصنوعی قیادت مسلط کرنے کا رویہ ترک کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال کے پی کے اور بلوچستان میں بھی سنگین ہے، اور سندھ کو بھی بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے۔کانفرنس میں مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ امیر ضلع ایڈووکیٹ نادر علی کھوسہ نے لاڑکانہ کی تباہی کے پیچھے پیپلز پارٹی کی مقامی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ روزانہ ڈی سی آفس میں ہونے والے اجلاسوں کے ذریعے اربوں روپے ہڑپ کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔آخر میں دریائے سندھ پر بننے والی نہروں، کارپوریٹ فارمنگ، شہر لاڑکانہ کی تباہ حالی، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ، تعلیم و صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور حکومتی جماعت کے بلدیاتی نمائندوں کی عوامی مسائل سے مستقل لاتعلقی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔