سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، حکومت فوری اقدامات کرے: علی خورشیدی

کراچی، 24 مئی (پی پی آئی) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے بڑھتی ہوئی گرمی اور ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر حکومت سندھ سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ بہادرآباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا جا چکا ہے، مگر حکومت سندھ تاحال خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔علی خورشیدی نے زور دیا کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ شہریوں کے لیے فوری طبی امداد کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں رکھنے کے لیے شہر بھر میں ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے تاکہ سڑکوں پر غیر ضروری جام سے شہریوں کو بچایا جا سکے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ خاص طور پر بائیک، رکشہ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے شہریوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے مصروف شاہراہوں پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے کیمپ قائم کیے جائیں، جہاں ابتدائی طبی امداد کی سہولت موجود ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت، بلدیات، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کریں اور شہریوں کو اس ہنگامی صورت حال میں ریلیف فراہم کریں۔ علی خورشیدی نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ میں سوشل پروٹیکشن کے پائلٹ منصوبے، 2.5 لاکھ خواتین کو مالی خواندگی دی جائے گی

Sat May 24 , 2025
کراچی، 24 مئی (پی پی آئی) سندھ سوشل پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایڈاپٹو سوشل پروٹیکشن پروگرام کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں غربت، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ […]