پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نے واضح کر دیا کہ وہ اپنی ذات کیلئے ڈیل نہیں کریں گے: جمشید اقبال چیمہ

لاہور، 25 مئی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آئین و قانون کے مطابق ملک کو چلانے کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اکرم عثمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کہی، جو حال ہی میں دو سال بعد رہا ہوئے ہیں۔جمشید اقبال چیمہ نے میاں اکرم عثمان کو رہائی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ظلم اور جبر کے جو ہتھکنڈے استعمال کئے گئے، پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کو ان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی ذات کے لئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ عمران خان کے بلند حوصلے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں۔