پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب غیر قانونی طور پر سندھ سے پانی لے رہا ہے: سسئی پلیجو کی تنقید

ٹھٹھہ، 25 مئی (پی پی آئی)سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر سسئی پلیجو نے سندھ کے حصے کے پانی کی عدم دستیابی اور مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا کے سندھ کے خلاف بیانات پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ ارسا کا کردار سوالیہ نشان بن گیا ہے۔مکلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سسئی پلیجو نے کہا کہ پنجاب غیر قانونی طور پر سندھ سے پانی لے رہا ہے اور سندھ کے عوام پینے کے پانی کے لیے بھی ترس رہے ہیں۔ پانی کی کمی کی وجہ سے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں اور حمایت پر قائم ہے اور غیر قانونی نہروں کو روکنے کے لیے منتخب نمائندے اپنا کردار ادا کریں۔سی سی آئی اجلاس کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں کوئی ایسی بات نہیں جس پر مبارکباد دی جا سکے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی متنازع نہری منصوبے کی مخالفت کا ذکر بھی کیا۔سسئی پلیجو نے کہا کہ سندھ کے عوام، قوم پرستوں، وکلاء ، صحافیوں اور سندھ نواز جماعتوں نے نہری جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پنجاب کے سیاستدانوں کی سندھ کے خلاف زبان استعمال کرنے پر بھی اعتراض کیا اور اعلیٰ قیادت سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے پانی اور زمین پر قبضے کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے اور سندھ کے عوام کی آواز کو ضرور سنا جانا چاہیے۔