پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نصیرآباد میں مویشی منڈی میں ڈکیتی , مسلح ڈاکو 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

نصیرآباد، 25 مئی (پی پی آئی)سندھ کی دوسری بڑی مویشی منڈی غیر محفوظ ہو چکی ہے۔ نصیرآباد میں رات دیر گئے مویشی منڈی میں مال فروخت کرنے والے تاجروں سے مسلح ڈاکو 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تاجروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تاجر غلام حسین بروہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رات تقریباً 12 ڈاکو اسلحے کے زور پر سندھ اور پنجاب کے تاجروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام تاجر غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ ہم ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے۔دوسری جانب ایس ایچ او نصیرآباد غلام مصطفیٰ میرانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، کچھ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں جنہیں مکمل تفتیش کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔