کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پولیس کی انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیاں

کراچی، 26 مئی (پی پی آئی) کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران انسداد جرائم کی مہم میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جس میں 24 ملزمان کی گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور منشیات کی بڑی مقدار ضبط کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات کے تحت پولیس نے 20 مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک اور 18 زخمیوں سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے 33 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک کار اور 11 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔پولیس نے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں 1144 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا۔ منشیات کے خلاف مہم کے دوران 200 کلوگرام سے زائد چرس اور 3 کلوگرام آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار میں استعمال شدہ 119 غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ 34 موٹر سائیکلیں اور 7 بڑی گاڑیاں برآمد ہوئیں۔کراچی پولیس نے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ ترجمان کراچی پولیس نے ان کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔