چائنیز اکیڈمی اف سوشل سائنسز کی شائع کردہ ایک رپورٹ نشاندہی کرتی ہے کہ شمال مشرقی ایشیا میں سرمایہ کاری کا نیا مرکز یانجی ہے

یانجی، چین، 20 نومبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– یانجی شمال مشرقی ایشیا خطے میں سرمایہ کاری کی توجہ مبذول کروانے والے مقبول ترین شہروں میں سے ایک بن گیا ہے۔ یہ کامیابی خدمات کے شعبے کو ترقی دینے کی مسلسل کوششوں، صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور کھلنے کی رفتار کو تیز کرنے سے ممکن ہوئی۔ دریں اثناء، اس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے شہروں کے لیے ترقی کرنے کا ایک بہتر راستہ تلاش کیا۔

حال ہی میں چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کی شائع کردہ ایک رپورٹ نے نشاندہی کی کہ یانجی شمال مشرقی چین میں واحد شہر ہے جسے “سرمایہ کاری استعداد کے حامل قومی سرفہرست 100 شہروں/اضلاع” اور “معیشت میں جامع مسابقت کے حامل قومی سرفہرست 100 شہروں/اضلاع” دونوں میں رہنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یانجی شمال مشرقی ایشیا کے دور دراز علاقے میں اقتصادی ترقی کی قیادت اور مدد کا بڑھتا ہوا مضبوط محرک بن چکا ہے۔

حالیہ چند سالوں میں یانجی شمال مشرقی ایشیا کے ممالک میں اتصال کے عمل کو تیز رفتار کرنے کے لیے باربرداری بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات پر زور دے رہا ہے۔ خطے میں یانجی اور بڑے شہروں کو جوڑنے والے 26 فضائی راستے ہیں، جیسا کہ بیجنگ، شنگھائی، سیول، بوسان، پیانگ یانگ، اوساکا، ولادی ووستوک کے ساتھ۔ یانجی شمال مشرقی ایشیا کا ایک مرکزی شہر جہاں افراد، اشیا اور معلومات ملتی ہیں، چین کے کئی اندرونی صوبوں میں سرفہرست بن چکا ہے جو اوپن-اپ پائلٹ زونز کے قیام، ابھرتی ہوئی صنعت کے لیے ڈیمونسٹریشن زونز اور ایکولوجیکل اکنامک زونز کا تجربہ کر رہے ہیں۔

یانجی کے قائم مقام میئر کائی کوئلونگ نے کہا کا یانجی صنعت کی تبدیلی اور ترقی کو تیز تر کرنے کے لیے منصوبے کے کردار کو نمایاں کرنا جاری رکھے گا، تاکہ جامع استحکام کو بہتر بنایا جائے اور مقامی و بین الاقوامی کاروباروں کی توجہ سرمایہ کاری کی جانب مبذول کروائی جائے۔

ذریعہ: یانجی میونسپل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

‫گرین بلڈنگز ایگزی بیشن چائنا ہائی-ٹیک فیئر 2016ء کی اہم جھلکیوں میں شامل

Mon Nov 21 , 2016
شینچین، چین، 18 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 18 ویں چین ہائی-ٹیک فیئر (سی ایچ ٹی ایف) کی کئی نمایاں جھلکیوں میں سے ایک “گرین بلڈنگز ایگزی بیشن” بھی ہے جو 16 سے 21 نومبر تک شینچین میں ہو رہا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20161118/0861612382 ایک “ماحول دوست گھر” کی تعمیر پر توجہ کا حامل […]