جیانگسو کے 13 شہروں نے ترقی کا خاکہ جاری کردیا

نانجنگ، چین، 29 نومبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/–

جیانگسومیں 13 شہروں کے پارٹی سیکریٹریز نے جیانگسو میں ہونے والی 13 ویں پارٹی کانگریس میں اگلے پانچ سالوں کے لیے خاکہ پیش کردیا۔ ان شہروں کا خاکہ یہ ہے۔

جیانگسو کے دارالحکومت کی حیثیت سے نانجنگ تعمیرات کی سطح بڑھانے، درجہ 1 شہر تک جانے اور نانجنگ میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے منصوبے رکھتا ہے۔ یہ فی کس قابل استعمال آمدنی کو 60,000 یوآن (8,693 ڈالرز) تک بہتر بنانے، 700,000 نئی شہری ملازمتیں تخلیق کرنے اور سرکاری و نجی ابتدائی تعلیمی اداروں میں بچوں گی شرح کو 85 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ووسی نے عوامی وسائل اور پسماندہ افراد تک رسائی کو بہتر بنانے، آمدنی کی سطح بڑھانے اور ترقی کے فوائد سے زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے۔

سوچو کے لیے عزم جیانگسو میں ترقی کی قیادت کرنا اور چار پہلوؤں پر سوچو کے کرداروں کے ساتھ ایک ترقی یافتہ شہر بنانا ہے: شہر کا معیار اور موثریت بہتر بنانا اور جدت طرازی بڑھانا، شہریوں کی آبادی کو بہتر بنانا اور عوامی خدمات کا توازن جاری رکھنا، مقامی ماحول کو بہتر بنانا اور سماجی حکومتی انتظام کو بہتر بنانا اور سماجی اخلاقیات کو مضبوط کرنا۔

چانگچو نے شہر کو ایک تخلیقی ساخت گری کا مرکز بنانے پر زور دیا ہے۔

چیجیانگ نے کم کاربن اخراج کی حامل معیشت کو شہر کی نئی علامت بنانے کا خاکہ جاری کیا۔

شہری ترقی کو نئی سطح پر لے جانے اور لوگوں کے لیے بہتر زندگی یقینی بنانے کا مقصد لی یانگچو 2020ء تک شہری و دیہی آمدنی کو صوبائی اوسط سے دوگنا کرنے، یانگچو کے لیے ایک صحت مند اور خوبصورت نمونہ ترتیب دینے کے لیے جدوجہد کا ارادہ رکھتا ہے۔

نانتونگ نے زور دیا کہ یہ شہری و دیہی آمدنی کو بہتر بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا، اور ایک قابل رہائش، موزوں اور پرکشش شہر گلزار تخلیق کرے گا۔

سوچو شہر کے مفادات کو بہتر بنانے کے لیے پانچ خصوصیات کے ساتھ شہروں کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششیں کرے گا اور پرانی صنعتی بنیاد کو نئی زندگی دے کر بالترتیب ایک مثالی شہر بنائے گا۔

تائچو تبدیلی اور جدت طرازی کو ترجیحات بناتا ہے اور سنہرے جی ڈی پی اور سبز جی ڈی پی سے وابستہ ہے۔

لیان ینگانگ نے ایک بین الاقوامی بندرگاہ شہر کی تعمیر اور مشترکہ ترقی حاصل کرنے کی تعمیر کا خاکہ بنایا۔

کامیابی کی پیمائش کے لیے اطمینان کی عوامی سطح پر اعتماد کرتے ہوئے یانچینگ شہر بھر میں ترقی کو بڑھانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ہوائیان شمالی جیانگسو میں خود کو ایک مرکزی شہر کی حیثیت سے مستحکم کرنے اور سیاحت، خریداری، کھانے پینے، سیکھنے، صحت خدمات اور شہر میں رہنے کے معیارات کے فروغ کا مقصد رکھتا ہے۔

سوکیان نیلے، سبز اور صاف ماحولیاتی نظام کی تعمیر کو رفتار دے گا اور عوام کی زندگیوں کو ترقی یافتہ اور خوبصورت بنائے گا۔

رابطہ کریں english@jschina.com.cn پر

ذریعہ: jschina.com.cn

Latest from Blog