پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کی تاریخی فتح پر اظہار تشکر

گجرات، 29 مئی (پی پی آئی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر، جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے 88 گھنٹوں کے اندر بھارت کو شکست دینے پر مجبور کر دیا، جس سے بھارت کی عسکری طاقت کا غرور مٹی میں مل گیا۔ انہوں نے یہ بات گجرات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور گجرات ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام شہدامعرکہ بنیان مرصوص کے نام اظہار تشکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 کانفرنس میں سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود اور صدر ڈسٹرکٹ بار گجرات منیر گوندل ایڈووکیٹ سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے قائدین فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کی قیادت میں جنگی تاریخ رقم کی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس معرکہ میں شہید ہونے والے شہداکا رتبہ بہت بڑا ہے، اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے ہمیشہ یادگار رہیں گی۔جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کرتا، لیکن حالیہ جنگ میں اسے ایسی شکست دی گئی ہے جو اس کی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

کانفرنس کے موقع پر گجرات ویلفیئر فورم کے روح رواں مرزا ادریس کی سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں کوئی معمولی قربانیاں نہیں ہیں اور ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب احسن اقدام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے انتظامی اقدامات کا اعلان

Thu May 29 , 2025
اوکاڑہ، 29 مئی (پی پی آئی)  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔  اجلاس کے دوران مختلف کیسز پیش کیے گئے اور ان کے حل کے لیے […]