اوکاڑہ میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی مہم کی تیاریاں

اوکاڑہ، 29 مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کی زیر صدارت ستھرا پنجاب مہم کے تحت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران شریک ہوئے۔

اس موقع پر ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کے افسران نے عید الاضحی کے موقع پر صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمپنی کے افسران نے بتایا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں صفائی کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

تحصیلوں میں مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات جاری ہیں۔ عید کے دنوں میں ہر تحصیل کو زونز میں تقسیم کیا جائے گا اور یونین کونسل کی سطح پر کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

گھر گھر جا کر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھائی جائیں گی۔ کمپنی کی جانب سے آلائش اٹھانے کے لئے شاپر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوام کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے مہم کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے عوامی خدمت کے لئے بھرپور کام کرنے پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کی تاریخی فتح پر اظہار تشکر

Thu May 29 , 2025
گجرات، 29 مئی (پی پی آئی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر، جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے 88 گھنٹوں کے اندر بھارت کو شکست دینے پر مجبور کر دیا، جس سے بھارت کی عسکری […]