ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد، 29 مئی (پی پی آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی متوقع ہے۔ تاہم، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ میدانی علاقوں میں شدید گرمی رہی، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے پٹن میں 09 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کالام میں 03 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 05 ملی میٹر اور مظفرآباد سٹی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گلگت بلتستان کے بگروٹ میں 03 ملی میٹر، گلگت اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش یا ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات اور لاہور سمیت کئی دیگر مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور سمیت کئی دیگر مقامات پر بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں بھی تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جہاں بعض مقامات پر موسلادھار بارش یا ڑالہ باری کا امکان ہے۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں موہنجوداڑو، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ ڈی جی خان، دادو، لاڑکانہ اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔