بلغراد: سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں فٹبال میچ آتش بازی کی نذر ہوگیا۔بلغراد میں ریڈ اسٹار اور پارٹیزن کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ دوسرے ہاف کے آغاز کے ساتھ ہی اچانک شائقین کی جانب سے آتش بازی شروع کی گئی،دونوں ٹیموں کے حامیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر فلئیرز پھینکے گئے جبکہ شائقین نے ایتھلیٹک ٹریک پر آگ بھی لگادی جس سے ہنگامی صورت حال بگڑ گئی،حالات کو قابو کر نے کے لیے انتظامیہ کو پولیس بلانا پڑاجبکہ گراونڈ کے اندر موجود کھلاڑی اسٹیڈیم میں لگی آگ دیکھ کر پریشان ہوگئے،اس دوران میچ کو دس منٹ کے لئے روک دیا گیا،پولیس نے صورت حال کو قابو کر لیا اور میچ دوبارہ شروع کرایا گیا۔
Next Post
ایشنرسیریز: انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پر امید ہوں: شین واٹسن
Mon Nov 4 , 2013
سڈنی: آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے پر امید ہوں ۔ شین واٹسن بھارت کے خلا ف ایک روزہ سیریز میں شرکت کے بعد پیر کی صبح سڈنی پہنچ گئے ،سڈنی ائر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے واٹسن نے کہا کہ میں اب کافی […]
