کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا اور پیری گاگنیئر کا کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی میں “کومپٹوئر پیری گاگنیئر” کے ساتھ برعظیم چین میں مشترکہ آغاز

مارچ 2017ء میں آغاز

سنگاپور، 2 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا اور کھانے پکانے کی معروف شخصیت جناب پیری گاگنیئر برعظیم چین میں اپنے مشترکہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ جناب گاگنیئر کا ایک نیا خیال کومپٹوئر پیری گاگنیئر سوہوئیضلع، شنگھائی کے ثقافتی حفاظتی علاقے میں کاپیلا شنگھائی میں قائم ہوگا۔ فرانسیسی سستے کھانے اور تمام حویلی شہری ریزورٹ جیان یی لی جائیداد کا حصہ ہیں، جو 1930ء کی دہائی کی تاریخ رکھنے والے “شیکومین” طرز تعمیر کا باقی ماندہ آخری مجموعہ ہے۔ کاپیلا شنگھائی اور کومپٹوئر پیری گاگنیئر مارچ 2017ء میں کھلنے کے لیے تیار ہے۔

Pierre Gagnaire: Best Chef in the World 2015 as voted by his industry peers according to French Magazine Le Chef. Photo credit: © Jacques Gavard.

https://photos.prnewswire.com/prnvar/20161124/442722
http://photos.prnasia.com/prnvar/20161124/8521607693-b
http://photos.prnasia.com/prnvar/20161124/8521607693LOGO

فرانسیسی میگزین لی شیف کے مطابق اپنے صنعتی ساتھیوں کی جانب سے “دنیا کا بہترین باورچی 2015ء” قرار دیے گئے جناب گاگنیئر رواں سال باورچی خانے میں تخلیق و کامیابی کے 50 سال منائیں گے۔ پیری گاگنیئر کی اٹلس 12 عالمی ریستورانوں پر پھیلی ہوئی ہے جن کے کل 13 مچلین اسٹارز ہیں۔ اپنے مقصد “کل کا سامنا لیکن گزرے کل کا احترام” سے تحریک پاتے ہوئے جناب گاگنیئر کے کھانے ان کے اظہار کا ذریعہ ہیں، جس میں الفاظ کی جگہ کھانے کا آرٹ لیتا ہے۔ باورچی خانے میں وہ خام اجزا کو ذائقوں، بناوٹ اور درجہ حرارت کی ہم سازی میں بدل دیتے ہیں جو جذبات کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔

“کومپٹوئر پیری گاگنیئر کے پس پردہ خیال 1930ء کی دہائی کی ایک گونج ہے۔ یہ اس دور کے لیے میرا گرم جوشی، معیار اور عاجزی کا خراج تحسین پر مشتمل پیغام بھیجتا ہے۔ مقام کو خوش و خرم، آرام دہ اور آسان رسائی کا حامل ہونا چاہیے۔ اس پر کوئی سوال ہی نہیں کہ یہ بند اور خاص مقام ہے!” جناب گاگنیئر نے اپنے تازہ بہ تازہ نئے خیال کو بیان کرتے ہوئے کہا۔

“شنگھائی دنیا کے متحرک ترین شہروں میں سے ایک ہے جو ایک وسیع ثاقفتی ورثہ پیش کررہا ہے جس کے ساتھ بین الاقوامی طرز زندگی کی تمام سہولیات بھی ہیں۔ پیری گاگنیئر کا فلسفہ ہمارے کاپیلا کینن سے مطابقت رکھتا ہے۔ دونوں ادارے ایک مشترکہ جذبے کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے مہمانوں کے لیے ایک یادگار تجربہ تخلیق کرنے کی حقیقی خواہش رکھتے ہیں۔ مچلن-اسٹار یافتہ باورچی کی حیثیت سے پیری کی قابلیت، اس پر طرہ ان کی عجز و انکساری، انہیں کاپیلا شنگھائی کے لیے ایک فطرت شراکت دار بناتی ہے۔” جناب نکولس ایم کلیٹن، چیف ایگزیکٹو آفیسر کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا نے کہا۔

Comptoir Pierre Gagnaire at Capella Shanghai, Jian Ye Li: Opening in March 2017.

کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی، شہر میں واحد مکمل حویلی شہری ریزورٹ ہے۔ ایک نادر ثقافتی ورثہ یہ ہوٹل اپنے باشعور مہمانون کو شنگھائی کے رومانوی ماضی کا اصلی تجربہ فراہم کرت ہیں۔ جائیداد 55 حویلیوں، 40 رہائشی کوٹھیوں کے ساتھ ساتھ دی گیلری پر مشتمل ہے جو ریستوانوں اور طرز زندگی کے برانڈز کا ایک مجموعہ ہے۔

جناب گاگنیئر کی کارناموں سے رومین چیپل، کومپٹوئر پیری گاگنیئر مارچ 2017ء میں کاپیلا شنگھائی، جیان یی لی کے ساتھ شروع ہوگا۔ یہ 70 نشستوں والے ریستوراں، 50 نشستوں والے شراب خانے اور ساتھ ساتھ گیلری میں خوردہ بیکری پر مشتمل ہے۔ اس دلکش علاقے کے رہائشی طرز زندگی کو مکمل کرنے کے لیے کومپٹوئر پیری گاگنیئر ناشتے، ظہرانے، شام کی چائے اور عشائیے کا بندوبست کریں گے۔

کاپیلا شنگھائی اور کومپٹوئر پیری گاگنیئر کے بارے میں مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے joleena.seah@capellahotelgroup.com۔

کاپیلا ہوٹل گروپ کے بارے میں

اٹلانٹا، جارجیا میں صدر دفاتر اور ایشیا اور یورپ میں دفاتر کے ساتھ کاپیلا ہوٹل گروپ کام کے چار واضح نمونوں میں عالمی سطح پر مہمان نوازی انتظامات کی خدمات فراہم کرتا ہے: کاپیلا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، ایک انتہائی پرتعیش ہوٹل، ریزورٹ اور رہائش کا تصور جو سب سے زیادہ ادراک رکھنے والے مسافروں کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور ڈوسلڈورف، سنگاپور، استاپا اور سینٹ لوشیا جیسے مقامات پر ذاتی توجہ پیش کررہے ہیں جبکہ اورلینڈو، بنکاک، ٹوڈوس سانتوس، شنگھائی اور بالی میں ہوٹلوں کے قیام کا منصوبہ ہے۔

Capella Hotel Group Asia Logo.

سولس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس دنیا بھر کا آرام، متاثر کن کھانوں، عالمی معیار کے حمام کے عالمی رنگوں کے خواہشمند مسافروں اور ملاقاتوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے لیے ریزورٹس، ہوٹلز اور رہائش گاہوں کا خصوصی مجموعہ ہیں جو ڈونیگال، آئرلینڈ اور نانجنگ، چین میں موجود ہیں اور بالی، اٹلانٹا، گوانگچو، سوچو اور اورلینڈو میں ہوٹل بنانے کی منصوبہ بندی رکھتا ہے۔

انڈیپنڈنٹ ہوٹلز اینڈ ریزورٹس وہ انوکھی املاک ہیں جو کاپیلا ہوٹل گروپ کے انتظامی جذبے اور خدمات کی ثقافت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نیوزی لینڈ، بالی اور امریکا میں موجودگی کے ساتھ میکسیکو، چین اور یورپ میں ہوٹلوں کے قیام کا منصوبہ ہے۔

اوریگا ایک عالمی معیار کا صحت و بہبود کا حمام خانہ تصور ہے جو چاند کے چکروں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ ہر اوریگا مخصوص علاج ان مختلف چکروں کے اثرات کو دھیان میں رکھ کر احتیاط سے تیار کیا گیا ہے جو ہماری جسمانی اور جذباتی بہبود پر اثر ڈالتا ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

کاپیلا ہوٹل گروپ ایشیا
جولینا سیاہ
ڈائریکٹر، مارکیٹنگ و کمیونی کیشنز
ٹیلی فون:
65-6887-9835+
ای میل: joleena.seah@capellahotelgroup.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161124/8521607693-a
تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161124/8521607693-b
لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20161124/8521607693LOGO

Latest from Blog