پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کا دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر موجود مکالماتی فریم ورکس کو فعال اورمؤثر بنانے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد، 01 جون (پی پی آئی) پاکستان نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر موجود مکالماتی فریم ورکس کو فعال اورمؤثر بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

یہ بات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سنگاپور میں 22 ویں شنگریلا سکیورٹی ڈائیلاگ میں پاکستان کا اصولی مؤقف پیش کرتے ہوئے کہی۔

اْنہوں نے کہا کہ تنازعے کی روک تھام سے بچاؤبحران کے بعد کی کوششوں سے بہتر ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان خودمختاری اور ضبط و تحمل کے اصولوں پر قائم عالمی نظام کا خواہشمند ہے۔

حالیہ پاک، بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا دوٹوک مؤقف بیان کیا کہ پاکستان کا پانی روکنے یا موڑنے کی کسی بھی بھارتی کوشش کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے تنازع کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ باوقار اور برابری اور احترام پر مبنی مستقل امن چاہتا ہے۔