سعید اجمل کا جنوبی افریقا کی ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ میں شاندار آغاز

کیپ ٹاون: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹی 20ایونٹ میں ٹائٹینز کو جوائن کرلیا ۔ سعید اجمل نے پہلے مقابلے میں مقررہ چار اووز میں 21رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت کیپ کوبراز کی ٹیم 9وکٹ پر صر ف 129رنز ہی بنا پائی ۔ میچ سے قبل ٹائٹینز کے کوچ روب والٹر کا کہنا تھا کہ سعید اجمل دنیا کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں اور ہم ان کو اپنے ساتھ رکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں ۔

Next Post

اسنوکر فیڈریشن کا انعامی رقم نہ ملنے پر احتجاج کرنے کا اعلان

Fri Jan 24 , 2014
کراچی: پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالم گیر شیخ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو عالمی اعزازکی انعامی رقم15 فروری تک ادا نہ کی گئی تو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ کراچی پریس کلب میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالم گیرشیخ کا کہنا تھا کہ محمد آصف ، محمد سجاد اور دیگر کھلاڑیوں نے پانچ ٹائٹل […]