کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی جھوٹے مقدمات کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: غلام مرتضیٰ خان جتوئی

کراچی، 02 جون (پی پی آئی)نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جتوئی برادران کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جتوئی خاندان کے خلاف فوبیا ہے اور وزیر داخلہ ضیاء   الحسن لنجار ان کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زمینوں پر قبضے کے لئے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، اور اس سے قبل منسوخ کی گئی تین ہزار ایکڑ اراضی کو ہائی کورٹ کے ذریعے بحال کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مورو واقعہ ایک سازش کے تحت کرایا گیا، جہاں ان کے اپنے ہی آدمیوں نے پولیس پر فائرنگ کی اور سیال کی زمین پر بنے گھر کو آگ لگا دی۔ جتوئی خاندان پر اب تک سندھ میں دس سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں، جن کا وہ جوانوں کی طرح مقابلہ کر رہے ہیں۔

غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے اپنے دادا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قائداعظم کے مشورے پر خان بہادر کا خطاب واپس کر دیا تھا، اور اگر وہ پاکستان کے خلاف جا سکتے ہیں، تو یہ ملک اللہ کے سپرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہی اس ملک کو بچائے گا۔