ایلین کھیو مرینا مینڈرین سنگاپور کی ڈائریکٹر برائے سیلز و مارکیٹنگ مقرر

سنگاپور، 10 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/–

Eileen Khew, Director of Sales & Marketing, Marina Mandarin Singapore.

ایلین کھیو کو بین الاقوامی طور پر سراہے گئے مرینا مینڈرین سنگاپور کی ڈائریکٹر سیلز و مارکیٹنگ مقرر کردیا گیا ہے –575 کمروں کا ایک پوش کاروباری ہوٹل جو مرینا بے کے مالیاتی ضلع کے قلب میں ایک شاندار مقام سے استفادہ کرتا ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20170110/8521700165

ایلین اس نئے کردار میں اپنے تجربے کی دولت لائی ہیں، جن کا مہمان نوازی کی صنعت میں کیریئر 25 سے زیادہ سالوں پر پھیلا ہوا ہے۔ وہ فار ایسٹ ہاسپٹیلٹی میں ایریا ڈائریکٹر سیلز و ڈائریکٹر کی حیثیت سے چار کامیاب سال گزارنے کے بعد مرینا مینڈرین سنگاپور آئی ہیں، جہاں انہوں نے سنگاپور میں فار ایسٹ آرگنائزیشن کے تین کلیدی ہوٹلوں – آرچرڈ پیریڈ ہوٹل، دی ایلزبتھ سنگاپور اور دی کوئنسی ہوٹل – کے لیے تزویراتی فروخت، مارکیٹنگ اور آمدنی تخلیق کرنے کی کوششوں کی قیادت کی۔

جنرل مینیجر مرینا مینڈرین سنگاپور میلون لم نے کہا کہ “مجھے ٹیم میں ایلین کی شمولیت پر خوشی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے قائدانہ تجربے اور صنعت کی گہری معلومات کے ذریعے کاروباری مقاصد کے حصول کی جانب سیلز و مارکیٹنگ ٹیم کو تحریک دیں گی جبکہ مرینا بے علاقے میں نمایاں ہوٹل کی حیثیت سے مرینا مینڈرین سنگاپور کے مقابلے کے مقام کو مضبوط کریں گی۔”

مرینا منڈرین سنگاپور کا انتظام میریٹس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کرتا ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

شیرون وو
ڈائریکٹر مارکیٹنگ و کمیونی کیشنز
وی یو مارکومس
65-6845-1239+ | 65-8138-6913+
sharonvu@vumarcoms.com

ہدایت برائے مدیران:

مرینا مینڈرین سنگاپور، از میریٹس کے بارے میں

بین الاقوامی پر سراہا گیا مرینا مینڈرین سنگاپور ایک پوش کاروباری ہوٹل ہے جو مرینا بے اور مالیاتی ضلع کے شاندار نظارے پیش کرتا ہے۔ شہر کے قلب میں ایک بہترین مقام کا لطف اٹھاتا ہوا یہ ہوٹل مرینا اسکوائر شاپنگ مال تک براہ راست رسائی رکھتا ہے اور سن ٹیک سنگاپور کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر اور سنگاپورکے معروف پرفارمنگ آرٹ مرکز ایسپلینیڈ کے مقابل ہے۔ ہوٹل سالانہ سنگاپور گراں پری فارمولا ون ریس کے ٹریک کے بالکل ساتھ واقع ہے۔

مختلف جامع سہولیات سے تکمیل شدہ ہوٹل کے 575 بہترین کمرے اور قیام گاہیں باشعور اور تعطیلاتی مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔

ہوٹل کی 21 سطحوں تک بلند ایک عالیشان ایوان کے ساتھ مرینا مینڈرین سنگاپور آرام دہ نفاست کے ماحول میں برانڈ کا مخصوص ایشیائی زینت، گرم جوشی اور خیال فراہم کرتا ہے۔

مرینا مینڈرین سنگاپور کو ورلڈ لگژری ایوارڈز 2013ء، 2014ء اور 2015ء میں کنٹری ونر (سنگاپور) – لگژری بزنس ہوٹل نامزد کیا گیا تھا۔ اسے 2013ء مسلسل تین سال ٹرپ ایڈوائزر سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس بھی مرحمت کیا گیا ہے، جس نے ہوٹل کے لیے ہال آف فیم اعزاز حاصل کیا۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.meritushotels.com/marina۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20170110/8521700165

Latest from Blog