اوکاڑہ میں معذور خاتون کی لاش ملی،ٹرین کی ٹکر سے راہگیر ہلاک

اوکاڑہ، 3 جولائی 2025 (پی پی آئی): اوکاڑہ میںدیپال پورکے علاقے میں پیر والی کے قریب کھیتوں میں ایک معذور خاتون کی برہنہ لاش جلی ہوئی حالت میں ملی ہے۔ خاتون کے ہاتھ پاؤں نہیں تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے قتل کر کے آگ لگا دی گئی۔ لاش بری طرح جلی ہوئی ہے اور شناخت ممکن نہیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس وحشیانہ واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ایک اور افسوسناک واقعے میں سکندر چوک کے قریب 35 سالہ راہگیر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ امدادی کارکنوں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق سکندر چوک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی زد میں آنے والے شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ جائے وقوعہ پر موٹرسائیکل سروس اور ایمبولینس روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ متوفی کی شناخت محمد ساجد ولد محمد یاسین، عمر تقریباً 35 سال، سکنہ 14 جی ڈی کے نام سے ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کے معدنی شعبے میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے بحالی

Thu Jul 3 , 2025
اسلام آباد، 3 جولائی 2025 (پی پی آئی): خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے شفاف ضوابط اور سرمایہ کاروں کے لیے مراعات کے ذریعے پاکستان کی معدنی صنعت میں نئی ​​روح پھونک دی ہے۔اس بحالی سے ملک کے وسائل کے بہتر انتظام، ملکی اور غیر ملکی […]