کراچی، 3 اگست 2025 (پی پی آئی): سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی یوم شہدائے سندھ پولیس پیر 4 اگست کو منایا جائے گا شہید پولیس افسران کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں دوپہر کے وقت کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین سید کامل حیدر شاہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
اس تقریب میں ان افسران کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا جو اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔
