اسلام آباد، 17 اگست(پی پی آئی)دوسری پاک۔افریقہ ٹریڈ سمٹ کانفرنس جوہانسبرگ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جوہانسبرگ میں دوسری پاک افریقہ تجارتی سربراہی کانفرنس میں پریٹوریا، کیپ ٹاؤن اور ڈربن کی متعدد اہم شخصیات شریک تھیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فروغ تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے کاروباری شخصیات اور حکومتی عہدیداروں نے مفید بات چیت کی۔ پاکستان سڈک چیمبر ٹریڈ فیڈریشن مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔ جوہانسبرگ میں دو روزہ کانفرنس اور متعلقہ کاروباری نشستوں کے اورمقامی کاروباری گروہوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں ہوئیں، اور اختتام پر مقامی تاجروں نے پاکستانی نمائندوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ پاکستانی کاروباری رہنماؤں نے زور دیا کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون اور روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ مقامی تاجروں نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ کوششوں سے تجارتی مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
Next Post
گورنر سندھ آج سکھر میں سرکاری جامعات کے وائیس چانسلرز کے اجلاس کی صدارت کرینگے
Sun Aug 17 , 2025
سکھر، 17 اگست 2025 (پی پی آئی) گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری سکھر کے دورے پر ہیں، 18 اگست کو دوپہر ایک بجے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس اور سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ ملاقات نیز سرکٹ ہاؤس سکھر میں […]
