بونیر، 17 اگست 2025 (پی پی آئی): جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بونیر کے بشونائی پیر بابا گاؤں میں سیلاب زدہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے حالیہ سیلاب میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے دعا کی اور غمزدہ لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
