دبئی میںشاہینوںکا بھرپور پریکٹس سیشن، کپتان اور کوچ فتح کیلئے پرعزم

دبئی: ٹیسٹ کرکٹ نمبر ون ٹیم کو شکست دینے کے بعد قومی شاہینوں نے دوسرے میچ میں بھی تیاریوں کے لیے کمر کس لی۔ دبئی میں بھرپور پریکٹس سیشن کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ نے فتح کے عزم کا اظہار کیا۔دبئی میں قومی کرکٹرز نے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے زیر نگرانی چار گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا جس میں بیٹنگ بولنگ اور خاص کر فیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کی۔ قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پرجوش اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار جنوبی افریقہ کو کلین سویپ شکست دیں گے۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بھی سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ کوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کم بیک کر سکتی ہے لیکن ان کی کوشش ہو گی کہ اچھا کھیل کر سیریز اپنے نام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دبئی کے میدان میں اتریں گی۔

Next Post

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریزکےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Tue Oct 22 , 2013
نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے میچوںکے لئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، آسٹریلیا کے ہاتھوں درگت بننے والے فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما بھی ٹیم میں شامل ہیں۔بھارت کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر آئندہ چار ایک روزہ میچوں کے لیے ابتدائی تین میچز کے اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا […]