اوکاڑہ، 27 اگست 2025 (پی پی آئی): اوکاڑہ میں طویل عرصے سے جاری خاندانی جھگڑے نے ایک اور جان لے لی ۔اوکاڑہ زرعی ترقیاتی بینک کے قریب ایک گاڑی میں سوار چار افراد نے فائرنگ کر کے ملک حبیب اللہ بھٹی کو ہلاک کر دیا۔
یہ قتل بھٹی خاندان میں اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔ حبیب اللہ کے بھائی ملک اکرام اللہ بھٹی کو دو ماہ قبل قتل کر دیا گیا تھا، اور ایک اور بھائی ملک سیف اللہ بھٹی کو کئی سال پہلے مبینہ طور پر انہی حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا۔ ذاتی اختلافات اور خاندانی دشمنی کی وجہ سے جاری اس تنازعے میں دونوں فریقین کے متعدد نوجوانوں کی جانیں جا چکی ہیں-
