پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حیدرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، محافل میلاد و نعت متاثرہیں:جے یو پی

حیدرآباد31 اگست(پی پی آئی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے کہا ہے کہ ڈیرھ ہزار سالہ جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کی تیاریاں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شدید متاثر ہورہی ہیں بجلی کے تعطل کی وجہ سے شہر بھر میں محافلِ میلاد اور اجتماعات متاثر ہورہے ہیں، شمعِ رسالت کے پروانوں کا شہر حیدرآباد اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے بجلی کی بندش نے نہ صرف عوامی زندگی کو مفلوج کردیا ہے بلکہ میلادالنبی ﷺ کی تقریبات اور محافلِ نعت کی رونقیں بھی متاثرہورہی ہیں۔ حیسکو حکام کے بار بار کے وعدے کہ یکم سے دس ربیع الاول مغرب سے فجرتک اور11,12ربیع الاول مائنس لوڈشڈنگ کے وفا نہ ہو سکے اور شہری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید اذیت و پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ روشنی کے شہر کو اندھیروں میں دھکیل کر عوام کے جذبات مجروح کیے جا رہے ہیں
غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر دانش نے ہیئسکو کی نااہلی اور ناقص انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعطل عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مقدس ایام میں اندھیرا حکومتی بے حسی کی عکاسی کرتا ہے۔

سڑکوں پر روشنی کا فقدان ٹریفک حادثات اور جرائم میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، جبکہ رہائشی اور تجارتی مراکز میں بجلی کی بندش روزمرہ کے کاموں میں خلل ڈال رہی ہے۔ ڈاکٹر دانش نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ میلاد کی تقریبات کے دوران مسلسل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے اور حیسکو کو جوابدہ ٹھہرائے۔