نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تاریخ نے نیا موڑ لے لیا ،دنیا معجزاتی دور میں داخل دور رس نتائج برآمد ہونگے:جماعت اسلامی پاکستان

کراچی، 20 ستمبر (پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت معجزاتی دور میں داخل ہوگئی ہے اور غزہ وفلسطین میں مسلمانوں کی عظیم اور بے مثال قربانیوں نے گویا ایک معجزاتی دور کا آغاز کردیا ہے ،اللہ تعالیٰ نے اپنی حجت تمام کردی ہے غزہ اور انسانیت پر اور مسلمانوں پر، جب حجت تمام ہوجائے تو اللہ تعالیٰ کے معجزے رونما ہونے لگتے ہیں جس کا ثبوت یہ یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان کی جنگ میں غیر متوقع طور پر بھارت کو شکست فاش نصیب ہوئی اور خلاف عقل اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کردیااس طرح سے تجزیہ نگاروں کے تمام تر تجزیے فیل ہوگئے۔سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ بھی ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور دو بچھڑے ہوئے بھائی پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہترین تعلقات بھی دنیا اور تاریخ نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

نسیم نےمسجد اطہر ڈائمنڈ سٹی نزد گلشن معمار میں خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ اپنے ملک کے بلند مقام کو اپنائیں اور قرآنی اصولوں کو نافذ کرکے مزید خدائی برکات کو یقینی بنائیں اور مسلسل کامیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے لیلۃ القدر میں پاکستان کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کے مقدر کے مقصد پر زور دیا۔